ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6 کیلئے رٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری

پی ایس ایل 6 کیلئے رٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) فرنچایزز نے پی ایس ایل سکس کے لیے اپنے رٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر اورکولن انگرام کو رٹین کرلیا، عماد وسیم ، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود اور ارشد اقبال بھی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، فخرزمان،شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویزے کو رٹین کرلیا، حارث روف،بین ڈنک،دلبر حسین اور سہیل اختر بھی قلندرز نے رٹین کرلیے۔

ملتان سلطانز نے شان مسعود، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمران طاہرکوبرقرار رکھا، خوشدل شاہ،جیمز وینس ، رائیلی روسو اور عثمان قادر بھی سلطانز کی ٹیم میں برقرار رہیں گے۔

  اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان،  ایلکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف کو برقرار رکھا،  حسین طلعت، آصف علی ، موسیٰ خان اور ظفر گوہر بھی یونائیٹڈ میں برقرار رہیں گے۔

 پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل ، حیدر علی اور لیم لیونگسٹن کو برقرار رکھا، پشاور زلمی نے صرف پانچ کھلاڑیوں کو رٹین کیا۔

  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد،بین کٹنگ، محمد حسنین اورمحمد نواز کو برقرار رکھا، اعِظم خان ، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی بھی گلیڈی ایٹرز میں برقرار رہے۔  احمد شہزاد، سلمان بٹ ، عابد علی ، حسن علی کو ان کی ٹیموں نے ریلیز کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer