پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط، خط میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ   چینی کے مناسب داموں فروخت کے لیے ایسوسی ایشن آپ کے عزائم کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ 

خط میں کہا گیا کہ   پی ایس ایم اے چینی کی بڑھتی قیمت سے متعلق چند حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، پی ایس ایم اے حکومتی احكمات کے مطابق اس سال کرشنگ عمومی تاریخ (30 نومبر) سے 15-20 روز قبل شروع کی گئی، گنے سے کی جانے والی ریکووری انتہائی کم رہی اور ملک تقریبا 3 لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ   پی ایس ایم اے حکومت کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت قطعا نہیں دی جائے گی، کہا گیا تھا 200 روپے فی من گنے کی قیمت یقینی بناے جائے گی، عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو۔

متن میں کہا گیا کہ  پی ایس ایم ے تمام صوبوں کے کین کمیشنرز مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے ہیں، گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے، پی ایس ایم اے محترم وزیر اعظم، ہماری آپ سے درخواست ہے کہ شوگر ملز کو گنے کی حکومتی مقرر کرده قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer