پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ہزاروں لیٹر ایکسپائر مشروب برآمد،گودام سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ہزاروں لیٹر ایکسپائر مشروب برآمد،گودام سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں چھاپہ، 10290 لیٹر ایکسپائر مشروبات برآمد، گودام سیل، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویجی لینس سیل کی اطلاع پر گرین ٹاؤن میں شکیل گودام پر چھاپہ مارا گیا ،4 ہزار لیٹر کھلا شربت، 6290 ایکسپائر روح افزاء بوتلیں، 5ہزار 30 لیٹر سیرپ اور 1100 لیٹر ایکسپائر اشیاء تلف زائد المیعاد مشروب بوتلوں کا لیبل بدل کر جعلی غلط لیبلنگ کی جارہی تھی۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق  انتہائی ناقص سٹوریج اور سٹور مال کا ریکارڈ نا ہونے پر گودام کو سیل کیا گیا۔ جعل سازی اور دھوکا دہی کا مقروہ دھندے کرنے والے گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔زائد المیعاد مشروبات کا استعمال گلے،پیٹ اور معدے کی متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ  نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈا تھارٹی قوانین کے مطابق جعلی لیبلنگ اور ایکسپائر اشیاء خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے۔ ایکسپائر اشیاء خورونوش فروخت کرنا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترداف ہے۔ خوراک کا کاروبار کرنے والے اپنے کام کو عبادت سمجھ کر قوانین کے مطابق کریں،عوام تک محفوظ اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کو ممکن بنانا ہمار ی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer