ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پڑھے لکھے،قابل غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب کا شاندار فیصلہ

پڑھے لکھے،قابل غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب کا شاندار فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پڑھے لکھے،قابل غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب کا شاندار فیصلہ ،سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ غیرملکی، سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز ہوں گے ،  غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پابندی تھی لیکن اس حوالے سےاب فیصلہ کیا گیا ہے کہ عائد قانونی پابندی ختم کردی جائے۔

 
میڈیا رپورٹ  کے مطابق 1426ھ میں جاری شدہ وزارت انصاف کے فیصلے کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے۔ وزارت انصاف نے 1426ھ میں یہ پابندی لگائی تھی کہ غیرملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز نہیں۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ قرارداد کی دوسری شق میں کہا گیا تھا کہ اگر کمپنی سعودی قومیت کی حامل ہوگی تو غیرملکی اسے چلانے کا مجاز نہیں ہوگا، سعودی کمپنی کا مالک غیرملکی کو کمپنی چلانے کے اختیارات نہیں دے سکتا، وزارت انصاف کی جانب سے اب اس قرارداد کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے۔


سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا کہ وزارت انصاف کو وزیر تجارت کی جانب سے جو قومی مرکز برائے مسابقت کونسل کے چیئرمین بھی ہیں پیغام موصول ہوا ہے کہ غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے پابندی تھی۔تمام حالات کو مدنظر رکھ کر طے کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے عائد قانونی پابندی ختم کردی جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer