نئے سال کے پہلے ہفتے میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے، جانیے

نئے سال کے پہلے ہفتے میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے، جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید فخرامام: شہر میں نئے سال کے پہلے ہفتے 1500 سے کے قریب ٹریفک حادثات، ریسکیو کے مطابق موٹرسائیکل، رکشے، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیونگ بیشتر حادثات کا موجب بنے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے، ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں نئے سال کے آغاز میں 1 ہزار 490 ٹریفک حادثات میں 1 ہزار 417 افراد متاثر ہوئے،، جن میں سے 927 موٹر سائیکلیں، 251 رکشوں سمیت 200 کے قریب دیگر گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں۔

کم عمر اور غیر احتیاطی ڈرائیونگ حادثات کی بڑی وجہ رہی جس میں 153 حادثات کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے ہوئے، جبکہ حادثات میں 400 کے قریب متاثرہ افراد کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔  ریسکیو اعداد شمار کے مطابق 200 سے زائد افراد سر اور کمر کی چوٹ کی وجہ سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے۔ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک حادثات میں پنجاب بھر میں 16 جبکہ لاہور میں 5 افراد جانبحق ہوئے، اس حوالے سے ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ 70 فی صد سے زائد ایکسیڈنٹ موٹربائیک کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

 والدین کم عمری کی ڈرائیونگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer