(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کو پاک فوج کے بعد دوسری بڑی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے طور پر فعال کرنے کا اعلان کر دیا، کہتےہیں ایران امریکہ جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع کے 36 صدور نےملاقات کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بعد بوائز سکاؤٹس کو ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لئے دوسری بڑی تنظیم بنائیں گے، انہوں نے عہد کیاکہ اس تنظیم کو فعال بنایا جائےگا، آرمی ایکٹ میں ترمیم قومی مفاد کا معاملہ تھا تمام سیاسی جماعتوں نے سمجھداری کا ثبوت دیا۔
حریم شاہ کیساتھ تصویر کے معاملے پر گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ دن میں دو سو سے تین سو لوگ ان کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنواتے ہیں، میرے ساتھ حریم شاہ کی تصویر گورنر ہاؤس کی نہیں باہر کسی فنکشن کی ہے۔
گورنر کا کہنا تھاکہ کشمیر کا مسئلہ اہم ہے، جب تک یہ حل نہیں ہوتا ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت پر بولے کہ یہ معاملہ وفاق کا ہے، وہی اجازت دے سکتا ہے۔