ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریونیو سٹاف نے روزنامچہ کارگزاری کا استعمال چھوڑ دیا

ریونیو سٹاف نے روزنامچہ کارگزاری کا استعمال چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) محکمہ مال کے ریونیو سٹاف نے لینڈ ریونیو ایکٹ اور محکمہ مال کے قوانین کے مطابق روزنامچہ کار گزاری کا استعمال چھوڑ دیا۔

محکمہ مال کے انتظامی افسر ریونیو سٹاف سے بنیادی، قانونی اور ضروری ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئے، ریونیو سٹاف روزمرہ کے تمام حالات اور اپنے کیے گئے تمام کاموں کی تفصیلات روزنامچہ کار گزاری میں اندراج کرنے کا پابند ہے جس میں کتنی فردیں جاری کی گئیں، کتنے انتقالات کا اندراج ہوا، کتنی وراثت انتقالات کے بیان لئے گئے اور تصدیق کی گئی، کون کون سی عدالتوں میں پیش ہوئے، کون سا ریکارڈ پیش کیا گیا، یہ تمام تفصیلات بھی پٹواریوں نے روزنامچہ میں تحریر کرنا ہوتی ہے مگر سالہا سال سے محکمہ مال کی انتظامی سٹیوں پر براجمان افسران اس پر عملدرآمد نہ کروا سکے، روزنامچہ کار گزاری پر عملدرآمد نہ ہونے سے محکمانہ مسائل بڑھنے لگے۔

Sughra Afzal

Content Writer