ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے قوی انجینئرنگ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

ایف بی آر نے قوی انجینئرنگ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے قوی انجینئرنگ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرکے ترپن لاکھ سینتالیس ہزار روپے کی ریکوری کرلی، قوی انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ انکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں ایک کروڑ90  لاکھ روپے کی نادہندہ تھی۔

ایف بی آر کی ٹیم نے کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر اشتیاق احمد خان کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے قوی انجینئرنگ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں-

کارپوریٹ آرٹی او کی ٹیم نے قوی انجینئرنگ کے بنک اکاؤنٹس سے 53لاکھ 47 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے، ایف بی آر نے عسکری بنک، البرکہ بنک اور دوبئی اسلامک بینک میں اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق قوی انجینئرنگ کی انتظامیہ کو ایک کروڑ نوے لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر بارہا نوٹسز جاری کئے گئے تاہم ادائیگی نہ کرنے پر اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی-

ایف بی آر کی ریکوری ٹیم میں انسپکٹر ظہور الہی,غلام رسول شامل تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer