ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمت ہے تو ۔۔۔حمزہ شہباز نے عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

ہمت ہے تو ۔۔۔حمزہ شہباز نے عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا  کہ ہمت ہے تو  اپنی بہن علیمہ خان پر جے آئی ٹی بنائیں۔ گھر دینے کا وعدہ کر کےغریبوں کی جھونپڑیاں بھی گرا دیں,قوم آپ سے آپ کے جھوٹ کا ضرور حساب لے گی.

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آج اٹیمی قوت ہو کر بھکاری بنے ہیں، ایٹمی طاقت کو بھکاری کے طور پر پیش کیا جارہا ہے، فارن ریزرو 23 ارب سے11ارب پر آگئے ہیں، ہم نے حکومت چھوڑی تو گروتھ ریٹ 6 فیصد تھا جو آج 3 فیصد ہے، پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت سب سے زیادہ بڑھی، ہم جب گئے تھے تو زر مبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر تھے، اب ملکی معیشت کا جو حال ہے اس پر سب کو تشویش ہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں لوگوں کے اربوں ڈوب گئے ہیں، کوئی دادرسی کرنے والا نہیں۔  روپے کی قیمت تاریخ کی سستی ترین ہو گئی، ہماری اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بدترین اسٹاک مارکیٹ میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ لوگ کہتے تھے کہ خود کشی کرلیں گے قرض نہیں لیں گے، آئی ایم ایف کا قرض تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے، موجود حکومت جو ترقیاتی کام کر رہی ہے۔ سب کے سامنے ہیں، گھر دینے کا وعدہ کر کےغریبوں کی جھونپڑیاں بھی گرا دیں جبکہ میٹرو عام آدمی کی سواری ہے، اس کو بند کرنے کا سوچا جا رہا ہے، ایک طرف پناہ گاہیں بناتے ہو تو دوسری طرف گھر گراتے ہو۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ علیمہ خان کو این آراو دیا گیا، آپ سے این آر او کون مانگتا ہے، عمران نیازی ہمت ہے تو علیمہ خان پر جے آئی ٹی بنائیں، آج ملک میں 12،12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ابھی تو 5 ماہ ہوئے ہیں عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، قوم آپ سے آپ کے جھوٹ کا ضرور حساب لے گی، آپ نے ترقیاتی بجٹ میں  400ارب کا کٹ لگایا ہے، آپ کے ورزا روز ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے ہیں، آپ اپنے جھوٹ کے بوجھ تلے خود دب جائیں گے، سپریم کورٹ نے انہیں نااہل اور نکما کہا ہے، حکومت کو گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ، ہم نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer