ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریٹر اقبال پارک کے سامنے کے گھروں پر خوشنما پینٹ کرنے کا منصوبہ

گریٹر اقبال پارک کے سامنے کے گھروں پر خوشنما پینٹ کرنے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (آصف جعفری):بادشاہی مسجد کے عقب اور گریٹر اقبال پارک کے سامنے کے گھروں پر خوشنما پینٹ کرکے جاذب نظر بنانے کے منصوبہ کا فیصلہ کیا گیا۔ دو سو پچاس گھروں کی نشان دہی کر کے تخمینہ لاگت لگا لیا گیا۔

بادشاہی مسجد کے عقب کے علاقہ میں نیواں چیت، رام روڈ ،فورڈ روڈ اور ٹکسالی کا کچھ علاقہ آتا ہے۔ فوڈ سٹریٹ سے منسلک یہ علاقہ اپنی عمارتوں تنگ گلیوں اور احاطوں کی وجہ سے مشہور ہے ۔ سیاحوں کے لیے یہ جگہ پرانے لاہور کے یاد تازہ کرتی ہے ۔اس علاقے میں ظاہری حالت کافی خستہ ہوگئی ہے۔علاقے کو خوبصورت بنانے کیلئےایک منصوبہ بنایا گیا جس کے تحت انڈونیشیا کے علاقے کی طرز پر گھروں کو پینٹ کرکے جاذب نظر بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کا کہناتھاکہ پینٹ کرنے سے گھر جاذب نظر بن جائیں گے۔

دو پچاس گھروں کا ریونیو سروے مکمل کر کے کاغذات میں گھروں کو نشان لگا دیا گیا ہے جبکہ پینٹ کے ویدر شیلڈ منتخب کیا گیا ہے تاکہ موسمی اثرات سے تحفظ کیا جاسکے ۔بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے تخمینہ کے مطابق پینسٹھ لاکھ سے یہ گھر پینٹ ہوسکتے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی کے ساتھ مشاورت کرکے یہ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

مزید دیکھئے: