اسلامپورہ: افغان کالونی میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر نوجوان جاں بحق

اسلامپورہ: افغان کالونی میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: اسلامپورہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان کو چار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامپورہ کے علاقے افغان کالونی میں چارمسلح ڈاکوؤں نے دوران لوٹ مار مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے اٹھارہ سالہ نوجان شریف اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چار ڈاکو دیوار سے چھلانگ لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔ خاتون کو بھی پسٹل کا بٹ مارا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس سے شریف اللہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے.