سٹی 42: وزیراعظمِ شہباز شریف کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ،آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مابین ہونے والے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاسوں کے نتائج سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا
حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والی معاون تحریری مراسلت کا بھی جائزہ لیاان مراسلات میں حالیہ چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کے قائدانہ کردار کی درخواست کی گئی تھی
حکومت نے بی سی بی کے صدر امین الاسلام کے بیان کا بھی نوٹس لیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ برادر ملک کی جانب سے اظہارِ تشکر کو نہایت خلوص اور گرمجوشی کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے،اعلامیہ
پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔آج وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسانائیکے سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی
خوشگوار اور دوستانہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر کو یاد کیا کہ پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ بالخصوص مشکل اوقات میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیںسری لنکن صدر نے وزیراعظم سے موجودہ تعطل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر سنجیدہ غور کرنے کی درخواست کی
کثیرالملکی مشاورت کے نتائج اور دوست ممالک کی درخواستوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان اس امر کی ہدایت کرتی ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے شیڈول شدہ میچ میں شرکت کرے۔یہ فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ اور تمام شریک ممالک میں اس عالمی کھیل کے تسلسل کی حمایت کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے
وزیراعظم اور عوامِ پاکستان ’’مین اِن گرین‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، ہمیں پورا یقین ہے کہ ہماری ٹیم کھیل کے میدان میں اسپورٹس مین اسپرٹ اور قومی وقار کے ساتھ عالمی اعزاز کے لیے مقابلہ کرے گی۔