سٹی42: پی پی 167 سےرکن پنجاب اسمبلی ملک محمد شفیع کھوکھر سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی انکے چیمبر میں ملاقات۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے مرحوم عرفان کھوکھر کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اظہارِ تعزیت کیا۔
ملاقات کے دوران ملک محمد شفیع کھوکھر نے اپنے مرحوم بھائی عرفان کھوکھر کی فاتحہ خوانی کروائی۔ بیرسٹر امجد ملک نے ملک شفیع کو اوورسیز کمیشن کی سالانہ کارکردگی اور تارکین وطن کےلئے جاری اقدامات پر بریفننگ دی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور ایک اہم شہر ہے اسکی ڈسٹرکٹ کمیٹی کی کارکردگی پر انکی رائے لی تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے زمین کی بابت معاملات جلد حل ہوسکیں ۔اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم لاہور میں تمام دنیاسے آئے مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ٹورسٹ زر مبادلہ کی آمدن کا باعث بنتے ہیں جس سے سمال بزنس کو تقویت ملے گی اور ملک کا تشخص بھی بلند ہوگا۔
بیرسٹر امجد ملک نے ملک محمد شفیع کھوکھر کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب آمد کی باضابطہ دعوت بھی دی جو کہ انہوں نے قبول کی۔ ملاقات میں معروف بزنس مین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری سجاد گجر بھی موجود تھے۔