رانا آذر : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب میں خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ’’ کھیلتا پنجاب پنک گیمز ‘‘ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی.
تفصیلات کے مطابق ’’ کھیلتا پنجاب پنک گیمز ‘‘ تیاریاں جاری ہیں،مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگی۔ افتتاحی تقریب گیارہ فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی۔پنک گیمز میں شرکت کیلئے تمام ڈویژنز کی کھلاڑی کل لاہور پہنچیں گی۔گیمز میں شرکت کرنیوالی کھلاڑیوں کے ہاسٹلز کے نزدیک فوڈ سٹالز لگانے کا کام جاری۔سپورٹ بورڈ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس دیا گیا جائے گا۔خواتین کھلاڑی اپنی مرضی کا کھانا سٹالز سے خرید کر کھا سکیں گی۔
ڈی جی سپورٹس خضر افضال چودھری نے پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ’’ کھیلتا پنجاب پنک گیمز ‘‘ کی افتتاحی تقریب کیلئے جاری انتظامات کا جائزہ لیا ۔