ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر 20 ارب کا کاروبار ہوا؛ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

بسنت کاتہوارہردوماہ بعدہوناچاہیے،تاکہ غیرملکی بھی آئیں؛ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا مطالبہ

بسنت پر 20 ارب کا کاروبار ہوا؛ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوی ایشن کی بسنت کےکامیاب انعقادبارےپریس کانفرنس کی گئی ۔ جس میں کاروبار کے حوالے سے بتایا گیا کہ گڈی ڈور  کی مد میں 3 ارب جبکہ مجموعی طور پر 20 ارب کا کاروبار ہوا۔ انہوں نے  یہ مطالبہ بھی کیا کہ بسنت کا تہوار ہر دو ماہ بعد ہونا چاہیے ۔ 
پیٹرن ان چیف عقیل ملک نے کہا بسنت کاتہوارخیریت سےگزرا،سانحہ اسلام آبادکی مذمت کرتےہیں،گڈوں اورڈورکی مد میں 3ارب روپےکاکاروبارہوا،مجموعی طورپر20ارب روپےکاکاروبار ہوا، جس میں ہوٹل بکنگ و دیگر چیزیں شامل  ہیں ۔ حکومت کےشکرگزارہیں جنہوں نےتجاویزکوسنااورتعاون کیا،کائٹ ایسوسی ایشن کیجانب سےبھی 15ہزارراڈتقسیم کئےگئے۔بانس مافیا کی جانب سے ریٹس 3 گناہ کردیئےگئے۔
عقیل ملک نے اعلان کیا کہ اگلےسال پورےپنجاب میں بسنت منائی جائےگی،گڈوں اورڈورکےریٹس بھی مقررکیےجائیں گے۔

صدرایسوسی ایشن شیخ شکیل نے کہا بسنت کاتہوارہردوماہ بعدہوناچاہیے،تاکہ غیرملکی بھی آئیں،اگردوبارہ بسنت ہوتی ہےتوریٹس پرقابووکڑی نظررکھی جائےگی۔