ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پنجاب، کلاس روم میں طالبہ کاقتل، ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی

بھارتی پنجاب، کلاس روم میں طالبہ کاقتل، ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت  کی ریاست پنجاب کے ضلع ترن تارن میں لا کالج کی طالبہ کو کلاس روم میں گولی ماردی گئی۔ ملزم نے واردات کو انجام دینے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔تاہم اس واقعے کے پیچھے اصل مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی  پنجاب کے ضلع ترن تارن سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک کالج کیمپس اچانک گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ کلاس روم کے اندر پیش آنے والے اس واقعے سے کالج میں سنسنی پھیل گئی۔ لا کالج کی ایک طالبہ کوگولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ سب کچھ اتنی تیز ی سے ہوا کہ کالج میں موجود طلباء اور عملہ بھی ہکا بکا رہ گیا۔اس واقعے نے کالج کی سیکورٹی اور نوجوانوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ طالبہ کو گولی مارنے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور کیس کی متعدد زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم اور طالبہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ تاہم اس واقعے کے پیچھے اصل مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کر رہی ہےیہ واقعہ ضلع ترن تارن کے گاؤں عثمان میں ایک لاکالج میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متوفی طالبہ کی شناخت سندیپ کور کے نام سے ہوئی ہے جو نوشہرہ پنوں کی رہنے والی تھی۔ ملزم نوجوان کی شناخت پرنس راج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو مالیان گاؤں کا رہنے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نوجوان کالج پہنچا اور کلاس روم کے اندر طالبہ کو گولی مار دی۔ طالبہ نے موقع پر ہی دم توڑدیا۔واردات کوانجام دینےکے بعد ملزم نے خود کو گولی مار لی۔ گولی چلنے کی آواز سے کالج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے اسلحہ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لئے ہیں۔ فی الحال، پولیس دونوں کے درمیان تعلق اور واقعہ کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فرانزک ٹیم جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھا کر رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ ملزم نوجوان کالج تک کیسے پہنچا اور کیا جرم پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ پولیس دونوں خاندانوں اور کالج انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔