سٹی 42: ملک بھرکےکروڑوں گھریلوبجلی صارفین اضافی بوجھ کےلیے تیار ہوجائیں ۔گھریلوصارفین پرفکسڈچارجزکی حکومتی درخواست پر نیپراکل سماعت کرے گا
حکومت نے301 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست بھی کی ہے۔پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگانےکی درخواست ہے۔
پہلی بارماہانہ300یونٹ تک کے گھریلو صارفین پرفکسڈچارجزلگیں گے۔اس وقت ماہانہ300 یونٹ تک گھریلوصارفین پر فکسڈ چارجز لاگو نہیں ہیں۔ماہانہ100یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر 200روپے فکسڈچارجز لگیں گے۔ماہانہ200یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر300روپےفکسڈچارجز لگانےکی درخواست کی گئی ۔ ماہانہ100یونٹ تک کےنان پروٹیکٹڈ صارفین پر275 روپے ماہانہ فکسڈچارجز لگیں گے ۔ ماہانہ200یونٹ تک کےنان پروٹیکڈ صارفین پر300روپےفکسڈ چارجز کی درخواست کی گئی ۔ ماہانہ300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈصارفین پر 350روپے فکسڈ چارجزلگیں گے ۔ماہانہ 400یونٹ تک نان پروٹکٹڈ صارفین پرفسکڈ چارجز 200 روپےاضافے سے400روپے ہوجائیں گے۔ماہانہ500یونٹ کے نان پروٹیکٹد صارفین پر100روپے اضافے سے فکسڈچارجز 500روپےہوجائیں گے۔ماہانہ600یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز75روپےاضافےسے675روپے ہوجائیں گے ۔
ماہانہ700یونٹ تک پرفکسڈ چارجز 125روپےکمی سے 675روپے ہوجائیں گے۔ماہانہ700یونٹ سےزائد پرفکسڈ چارجزمیں325روپےکمی سے675روپے ہوجائیں گے
ماہانہ301 سے400یونٹ تک کے گھریلوصارفین کےلیےایک روپے 53پیسےکمی کی درخواست دی گئی ماہانہ500یونٹ تک بجلی استعمال پرفی یونٹ میں ایک روپے 25 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ۔ ماہانہ 600یونٹ تک کےفی یونٹ پر ایک روپے40 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ۔ ماہانہ 700یونٹ تک گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ میں91پیسےکمی کی درخواست کی گئی ۔ ماہانہ700یونٹ سےزائدکے استعمال پر49پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی گئی ۔ کمرشل صارفین کے لیےایک روپے 15پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی اورصنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی درخواست کی گئی ۔
پاور ڈویژن نےوفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کرارکھی ہے۔