ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی

ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کے موقع پر شوہر امیر گیلانی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی ۔ 

گزشتہ دنوں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں ماورا نے ایک خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں ان کے شوہر امیر گیلانی شیندی کی تقریب میں زبردست انداز میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں، اداکار امیر گیلانی نے بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے مشہور گانے  ’ساجن جی گھر آئے‘ پر رقص کیا اور انہوں نے یہ ڈانس سلمان خان کے ہی اسٹائل میں کیا۔ 

اپنے شوہر کو ڈانس کرتا دیکھ کر ماورا حسین بھی کافی حیران اور خوش نظر آئیں، انہوں نے یہ پوسٹ خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر بھی کردی۔ 

اس ویڈیو پر ناصرف مداحوں بلکہ دیگر سلیبرٹیز کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا، جن میں اداکارہ عائشہ عمر اور ماہرہ خان نے بھی اپنے تبصروں کے ذریعے امیر گیلانی کے رقص کو پسند کیا۔

عائشہ عمر نے ماورا حسین کو شادی کی مبارکباد بھی دی جبکہ ماہرہ خان نے امیر گیلانی کے رقص کو پسند کرتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف بھی کی ہے۔