ویب ڈیسک : تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مزید 2 میڈلز جیت لیے ۔
تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی ویمن کی اوپن ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی زیب رضوان نے 40 سے 44 سال ایج گروپ میں کانسی کا تمغہ جیتا، زینب نے 10 اعشاریہ 7 کلومیٹر کا فاصلہ 17 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طےکیا۔ پاکستان کی دوسری سائیکلسٹ رابعہ غریب نے 50 سال اور زائد ایج گروپ کی کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا، رابعہ غریب نے مقررہ فاصلہ 18 منٹ 44 سیکنڈز میں طےکیا۔
قبل ازیں ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ تھائی لینڈ میں جاری ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں علی الیاس ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں 35 سے 39 کے ایج گروپ کے مقابلوں میں شریک ہوئے اور اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔