ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک؛ مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم

کرک؛ مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  کرک میں امن امان کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو تین دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

 کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اس حوا لے جاری اعلامیہ کے مطابق 3 دن کے بعد قوم مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی، ریاست پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کریں تاکہ مؤثر کارروائی کرسکیں۔

جرگہ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ ایم این اے شاہد خٹک نے کہاکہ کرک میں امن خراب کرنے والوں کو کہتاہوں یہاں سے بھاگ جاؤ۔ 

دوسری جانب  باجوڑ میں بھی امن پاسون احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا اور دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔