ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 1 ارب 86 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 1 ارب 86 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نےلیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئےانکشاف  کیا  کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اور مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم جلد اسلام آباد میں منتقد کیا جائے گا، جس میں عالمی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

شزا فاطمہ یہ بھی نے بتایا کہ پاک سعودی ویژن 2030کے تحت جدیدٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، وزیراعظم کی سرپرستی میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔