ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر وزیر داخلہ اور وزیر اعظم  کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 

7 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر وزیر داخلہ اور وزیر اعظم  کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 7 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر وزیر داخلہ  محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے  سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  خیبرپختونخوا  میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز نے  ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں۔  سکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے۔ قوم  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں کو سراہتی ہے۔ 


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ،وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ،وزیر اعظم نے کہا پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں