ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساوتھ افریقا کیساتھ دوسرا ون ڈے، حارث رؤف گرین شرٹ میں دکھائی دینگے؟

ساوتھ افریقا کیساتھ دوسرا ون ڈے، حارث رؤف گرین شرٹ میں دکھائی دینگے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سہ فریقی ون ڈے سیریز کےپہلے میچ میں انجرڈ ہونے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اگلے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ 

ساوتھ افریقا کے ساتھ کل ہونے والے پہلے ون ڈے میں بولنگ کرتے ہوئے پسلیوں کے درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ حارث رؤف کو کھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی، ساوتھ افریقا کے ساتھ ہونے والے دوسرے میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے تاہم حارث رؤف سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہو گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل ٹریننگ سیشن نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کرے گی جہاں ساوتھ  افریقا سے ان کا مقابلہ 12 فروری کو شیڈول ہے۔