ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی،  یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے،  کےایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹادیا جائے گا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائےگا، کراچی کی106مرکزی سڑکوں پر46 پارکنگ سائٹس سے فیس نہیں لی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز، 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار  رہے گی، کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہوگئے ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔