ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے قذافی کےبعد نیا نیشنل سٹیڈیم!

نئے قذافی کےبعد نیا نیشنل سٹیڈیم!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قذافی سٹیڈیم کےبعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی افتتاحی تقریب کیلئے تیار ہوگیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن  نقوی   نے   ایکس پر  بتایا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ 

افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر ،سحر علی بگا اور شفقت امانت علی سروں کا جادو جگائیں گے۔

لاہوریےنئے  قذافی سٹیڈیم  کو دیکھ کر پرجوش تھے  ،شہری کہتے ہیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیا سٹیڈیم بناکر کمال کردیا ہے،شائقین کرکٹ کے لیے قدافی سٹیڈیم کے دروازے جب کھولے تو ، نئے قدافی سٹیڈیم کو دیکھنے کے لیے عوام کا سمندرامڈ آیا تھا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے  اپ گریڈ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح  کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کی  گئی ، کٹ کی رونمائی کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت  تھا ،واضح رہے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سہ ملکی کرکٹ کا پہلا میچ کھیل چکے ہیں ۔اب پاکستانی ٹیم  کراچی کے لیے روانہ ہوچکی ہے اور افتتاحی تقریب کے بعد پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ  نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گی