ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد

وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےوزیرکھیل پنجاب فیصل کھوکھرنے ملاقات کی ہے۔
 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد اور انتظامات بارےگفتگو کی گئی۔
فیصل کھوکھرنے ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنوکی تکمیل پر مبارکباد دی۔ فیصل کھوکھر نے کہا کہ آپ نے بڑےٹاسک کوجس خوش اسلوبی سےمکمل کیاوہ قابل ستائش ہے،پی سی بی کے تعاون سے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔
 اس موقع پر محسن نقوی نے پنجاب حکومت کو کھیلوں کےفروغ کیلئےہرممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نےقذافی سٹیڈیم کیلئےٹیم کی دن رات کی محنت کا ثمر دیا۔چیمپئنزٹرافی کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔