ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو: بس حادثہ میں 41 افراد ہلاک

میکسیکو: بس حادثہ میں 41 افراد ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریاست تباسکو کی حکومت نے ایک بیان میں اس سانحے کی تصدیق کی ہے,کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا نے کہا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے قریبی رابطے میں ہیں۔

 حکام کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 38 مسافر اور دونوں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے،بس آپریٹر کمپنی ”ٹورز اکوسٹا“ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔