نعمان اعجاز کی برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار برتن دھو رہے ہیں، اس دوران ان کی اہلیہ نے ان سے پوچھا کیا ہورہا ہے؟ اس کے جواب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ کچھ نہیں۔ نعمان اعجاز نے ازراہ مذاق کہا کہ ماں نے یہ سوچ کر شادی کروائی تھی کہ بیگم سارے کام کرے گی لیکن آج میری ماں زندہ ہوتی تو  اسے کتنی تکلیف ہوتی کہ ان کا لیجنڈ بچہ برتن دھو رہا ہے۔

اداکار کی یہ بات سن کر ان کی اہلیہ ہنس پڑ یں لیکن اس دوران نعمان اعجاز نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، مردکو اپنی بیوی کے ساتھ کچن کے کاموں میں برابر کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔