پی ایس ایل کی ٹکٹیں کب اور کہاں سے ملیں گیں؟

پی ایس ایل کی ٹکٹیں کب اور کہاں سے ملیں گیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : پی سی بی نے معروف ای ٹکٹنگ کمپنی بک می ڈاٹ پی کے کو پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر مقرر کردیا.


تفصیلات کے مطابق کورئیر کمپنی سے فزیکل طور پر ٹکٹ خریدنے کی تجویز مسترد ہوگئی ۔کوویڈ صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ صرف آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ پی سی بی نے آن لائن ٹکٹنگ کی خرید و فروخت کے لئے بک می ڈاٹ پی کے سے معاہدہ کرلیا ہے ، آن لائن ٹکٹنگ کی خرید و فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی ۔پی ایس ایل کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا،کراچی میں 7500 جبکہ لاہور قذافی اسٹیڈیم 5500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ بک می ڈاٹ پی کے سے شائقین کرکٹ ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے ٹکٹوں کی خریداری کرسکیں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer