ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 596 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف

لاہور میں 596 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: لاہور میں غیر قانون ہاؤسنگ سوسائٹی کا معاملہ، ایل ڈی اے نے لاہور میں 596 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف کر دیا ہے، راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی سوسائٹیز بنانے اور بنوانے والے سزا کا سامنا کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر غریب عوام کی جمع پونجی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نور الامین مینگل سمیت دیگر افسران نے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے صوبہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ بیس سال پرانی غیر قانونی سوسائٹیاں تا حال نہ ریگولرائز ہوئیں اور نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگوں کی عمر بھر کی جمع پونجی ان سوسائٹیوں میں ڈوب چکی ہے، ہم نے مستقبل میں سوسائٹیوں کی لوٹ مارکا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہے۔ وزیر قانون نے آئندہ اجلاس میں پنجاب بھر کی غیر قانونی سوسائٹیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نور الامین مینگل نے تجویز دی کہ موثر کارروائی کیلئے غیر قانونی سوسائٹیوں کو قوانین پر پورا اترنے والی، نہ اترنے والی اور دیگر سوسائٹیوں کی کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے۔ پہلی کیٹیگری والی سوسائٹیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 596 غیر قانونی سوسائٹیوں میں سے 246 گرین ایریا میں بنی ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون بہادر علی، سیکرٹری ہاؤسنگ ظفر نصراللہ، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سقراط امان، سی ای او اربن یونٹ عمر مسعود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔