(سٹی42) لالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے بتایا کہ انہوں نے عارضی طور پراس سے دوری اختیار کی،مداحوں نے ان سے وجہ پوچھی جس پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق لالی وُڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ وینا ملک کی شیئرکی گئی پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا، وجہ پوچھنے پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، اداکارہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کسی جنگل کی لگ رہی ہے جبکہ تصویر پر انگریزی زبان میں ’آف لائن‘ بھی درج ہے۔جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر اب متحرک نہیں ہوں گی۔ پوسٹ سامنے آنے پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔شیئرکی گئی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ TakingBreak کا بھی استعمال کیا۔
اداکارہ وینا ملک نے پوسٹ کرتے اس کی وجہ نہیں بیان کی کہ وہ کیونکہ انسٹاگرام سے دوری اختیار کررہی ہیں مگر ان کے چاہنے والےان کی اس پوسٹ سے افسردہ ہیں۔
View this post on Instagram