ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدرآصف علی  زرداری نے انڈونیشین ہم منصب کو نشان پاکستان سے نواز دیا،ایوانِ صدر میں خصوصی اعزازی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو  کو نشانِ پاکستان عطا کیا گیا۔تقریب میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت  کی۔

 انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پروقار تقریب ہوئی ،صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات میں تاریخی تعلقات پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نےمشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق  اور پاکستان اور انڈونیشیا کا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر پاکستان کا سوماترا کے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انڈونیشیا کے متاثرین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی،دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔  

 اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا کا مستقبل کی شراکت داری کو جامع ترقی کے اصولوں پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا،دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اطمینان، تجارت میں توازن اور تنوع پر زور گیا ،مشترکہ تجارتی کمیٹی کو کاروباری روابط بڑھانے کا مؤثر فورم قرار دیا گیا،پاکستان اور انڈونیشیا کا آئی ٹی، زراعت، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،موسمیاتی تبدیلی، آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا،دفاعی تعاون مضبوط بنانے، تربیت اور مشترکہ پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر پاکستان اور انڈونیشیا کا عزم ،صدر پاکستان نے خطے میں امن اور ترقی کی ضرورت پر  زور دیا۔ صدر پاکستان نے انڈونیشیا کے صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 دونوں ممالک کے وزراء، اعلیٰ حکام اور عسکری قیادت کی توسیعی ملاقات میں شرکت کی انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔