سٹی 42: سی ٹی ڈی کی چمن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 6 عدد اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے کِلی لقمان میں کارروائی کے دوران 6 عدد اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں ۔ سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔مزید کارروائی کے لیےبم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ طلب کر لیا گیا۔
برآمد شدہ بارودی سرنگوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔بارودی سرنگیں چمن میں کسی بڑے پیمانے پرتباہی کی نیت سے بچھائی گئی تھی۔برآمد شدہ بارودی سرنگیں روغانی ایریا میں دھماکے سے ختم کر دی گئی۔