سٹی42: نفرت کی سیاست کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں. بانی پی ٹی آئی نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔
یہ باتیں پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خاں نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔ ملک احمد خان نے اپنی غیر معمولی پریس کانفرنس میں کہا، پی ٹی آئی کے بانی نےسیاست سے بات چیت کو ہی نکال دیا ہے ۔
ملک احمد خان نے کہا، مسائل کاحل بات چیت اور مذاکرات میں ہونا چاہیے تھا۔سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
اپوزیشن میں ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالا جائے۔پارلیمان میں مہذب زبان کا استعمال ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ آج پنجاب کی صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے بانی پر پابندی لگانے کی قرارداد منطور کر دی ہے۔ 2023 میں 9 مئی اور 10 مئی کو پاکستان کی سینکڑوں سکیورٹی تنصیبات، قومی علامات اور پولیس پر منظم حملوں کے بعد بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگا دینے کے مطالبات کئے گئے تھے لیکن وفاقی ھکومت نے اس جماعت پر پابندی نہین لگائی تھی۔ اب دو دن پہلے پی ٹی آئی کے بانی نے ایک بار پھر پاکستان کی قومی فوج کے بھارت کو جنگ میں شکست دینے والے قومی ہیرو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر بلا وجہ، بلا جواز بے ہودہ الزامات اور گالم گلوچ سے بھری طویل تحریر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کروائی اور اسے پوری دنیا میں پھیلایا۔ اس تحریر مین گالم گلوچ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خارجی دہشتگردوں کے خلاف دفاعی جنگ کی بلا جواز مذمت کی گئی، یہاں تک کہ پاکستان کے ساتھ کھلی دشمنی پر آمادہ پڑوسی ملک افغانستان کی تمام چیرہ دستیوں کو جائز اور پاکستان کو الٹا غلط قرار دیا گیا۔