ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی اور بانی پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی

Ban PTI, Punjab Assembly, City42 , Bani, Imran Khan, resolution
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی ، پی ٹی آئی کے بانی اور ساتھی لیڈروں پر پابندی لگانے کی منطوری دے دی۔

پاکستان کے سب سے برے صوبے پنجاب کی اسمبلی نے پاکستان کی قومی  سلامتی کے لئے  بار بار سنگین خطرات پیدا کرنے والے  پی ٹی آئی کے  بانی اور اس کے ساتھیوں پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بانی اور اس کے ساتھیوں پر پابندی لگانے کی قرارداد بانی کے ایکس اکاؤنت سے پاکستان پر سنگین نوعیت کے حملے اور اس کے مضمرات سامنے آنے کے بعد منطور کی گئی ہے۔ یہ اہم قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی۔

پنجاب اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کی سالمیت استحکام کے خلاف کام کرنے والی پارٹی  اور پاکستان کی ہر محاذ پر حفاظت کرنے والے اداروں کے خلاف کام کرنے والی پارٹی،  ملک کے خلاف بیان بازی کرنے،  انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار  پارٹی اور اس کے بانی اور  لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔ 
جو لیڈر، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی  اور  غیر سیاسی پارٹی سے ہو، وہ ملک کے خلاف کام کرنے مین ملوث ہیں تو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس غیر معمولی قرارداد مین کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی  پاکستان کے استحکام  اور حفاظت کےلیے کام کرنے والے اداروں کے نوجوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 2023 میں  9 مئی اور 10 مئی کو پاکستان کی سینکڑوں سکیورٹی تنصیبات، قومی علامات اور پولیس پر منظم حملوں کے بعد بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگا دینے کے مطالبات کئے گئے تھے لیکن وفاقی ھکومت نے اس جماعت پر پابندی نہین لگائی تھی۔ اب دو دن پہلے پی ٹی آئی کے بانی نے ایک بار پھر پاکستان کی قومی فوج کے بھارت کو جنگ میں شکست دینے والے قومی ہیرو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر بلا وجہ، بلا جواز  بے ہودہ الزامات اور گالم گلوچ سے بھری طویل تحریر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کروائی اور اسے پوری دنیا میں پھیلایا۔ اس  تحریر مین گالم گلوچ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خارجی دہشتگردوں کے خلاف دفاعی جنگ کی بلا جواز مذمت کی گئی، یہاں تک کہ پاکستان کے ساتھ کھلی دشمنی پر آمادہ پڑوسی ملک افغانستان کی تمام چیرہ دستیوں کو جائز  اور پاکستان کو الٹا غلط قرار دیا گیا۔