ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،میڈیکل کیمپ بار ایسوسی ایشن اور المکی المدنی ڈائلسز سینٹر کے اشتراک سےمنعقدہوا، کیمپ کا مقصد وکلاء میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور انہیں بنیادی طبی سہولیات بہ آسانی فراہم کرنا تھا۔
کیمپ کا افتتاح صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ اور معروف معالج ڈاکٹر شیخ اشرف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بار قیادت نے اس اقدام کو وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئےاہم قرار دیا۔میڈیکل کیمپ میں آنیوالے وکلاء کا بلڈ پریشر، شوگر لیول اور بینائی کا معائنہ کیا گیا، جبکہ موقع پر ہی مختلف ٹیسٹوں کی ابتدائی رپورٹنگ بھی فراہم کی گئی۔ماہر ڈاکٹروں نے وکلاء کو گردوں کے امراض، خصوصاً کڈنی فیلیر سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔