درنایاب: شہر کے پارکوں کی حالت ابتر ہے ہارٹیکلچر بھی صرف وی وی آئی پی روڈز تک محدود رہ گیا ،، پی ایچ اے اپنے شہر کی حالت سے غافل ہوگیا ۔پی ایچ اے نے مری میں نوازشات اور فنڈز کا رخ موڑ دیا
پی ایچ اے حکومتی خوشنودی کیلئے اکتالیس کروڑ سے زائد لاگت سے مری میں نرسری ، بوٹینیکل گارڈن اور ہارٹیکلچر سیٹ اپ بنائے گا۔ پی ایچ اے نے مری بوٹینیکل گارڈن ہارٹیکلچر اپ کا باقاعدہ ٹینڈر بھی لگا دیا ۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کی خصوصی ٹیمیں پہلے سے مری میں موجود ہیں اور کام کا آغاز کررکھا ہے ۔ فائلوں کا پیٹ بھرنے اور کاغذی کارروائی پوری کرنے کے لئے ٹینڈر لگایا جارہا ہے
۔ پی ایچ اے کا آوٹ آف سکوپ ایریاز باہر کے شہروں میں خطیر رقم سے کام کرنے کا منفرد منصوبہ ہوگا ۔ پی ایچ اے ہارٹیکلچر ورکس کرکے فنڈز کا تقاضا حکومت پنجاب سے کرے گی ۔ اس وقت شہر میں آٹھ سو سے زائد چھوٹے پارک حکومتی توجہ کے منتظر ہیں ۔ پی ایچ اے پانچ بڑے پارکوں میں فنڈز لگانے کے علاوہ متوسط طبقے کے پارکوں کو مسلسل نظر انداز کررہا ہے ۔