محسن نقوی سےعراق کےسفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال

محسن نقوی سےعراق کےسفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ محسن نقوی سےعراق کےسفیرحامدعباس لفطا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر گفتگو کی گئی جہاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،عراق اورپاکستان کےعوام میں عقیدت،محبت واخلاص کےرشتےہیں،پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے،سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہونگے اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز 2 ہفتے میں جاری کئے جائینگے۔
دوسری جانب عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کےفروغ کیلئےقابل قدرخدمات سرانجام دےرہے ہیں اور پنجاب میں موجودسرمایہ کاری کےمواقع سےفائدہ اٹھاناچاہتےہیں۔