چوہنگ پولیس کی بڑی کارروائی، ملزمان کے قبضہ سے دوکلوچارسو گرام چرس برآمد

چوہنگ پولیس کی بڑی کارروائی، ملزمان کے قبضہ سے دوکلوچارسو گرام چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  چوہنگ پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ دومنشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا، ملزمان کے قبضہ سے دوکلوچارسو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر منشیات سمیت گرفتار کیا جس میں محمد خرم اور مجاہد علی منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دوکلوچارسو گرام چرس برآمد کی گئی ہے اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ایس پی سدرہ خان کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔