انڈر 19 ایشیا کپ ؛پاکستان کے شاہینوں نے نیپال کو شکست دیدی

 انڈر 19 ایشیا کپ ؛پاکستان کے شاہینوں نے نیپال کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ انڈر 19 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس میں نیپال کے کھلاڑی اوتم ماگر 51 اور دیپیش کندل نے 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان انڈر 19 کے شاہینوں نے 152 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی اذان اویس 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کے کپتان سعد بیگ 56 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی نصف سنچری میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔

اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108 رنز کا اضافہ کیا۔ فاسٹ باؤلر محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔