معروف اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا

Lubnan,actress,arrested,City42
کیپشن: Cinema,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا،ان پر سرکاری عہدیدار سے تحائف و جائیداد لینے کے الزام  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایک مقبول ٹی وی سیریز کی میزبان ہیں اور ان کے 23 لاکھ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔لبنان کی اداکارہ اسٹیفنی سلیبہ کو کرپشن تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

سلیبہ کو فنانشل پراسیکیوٹر علی ابراہیم کی طرف سے تفتیش کے بعد فنانشل اٹارنی نے حراست میں لیا۔جج غدا عون لبنان کے مرکزی بینک کے صدر ریاض سلامے کے خلاف جاری کیس کی سماعت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کو شک ہے کہ ریاض سلامے نے غبن شدہ رقم سے اداکارہ کو تحائف اور جائیدادیں خرید کر دیں۔جج نے عرب میڈیا کو تصدیق کی کہ انہوں نے اداکارہ سلیبہ کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔