ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ماہرہ خان کا سامان گم ہو گیا  

Actress,Mahira khan,tweet,City42
کیپشن: Mahira khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی ایئر لائنز نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے سعودی عرب جانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سامان گم کردیا۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں سعودی عرب آئے ہوئے تین دن ہوگئے ہیں لیکن سعودی ایئر لائنز تاحال ان کے سامان کا پتا نہیں چلا سکی۔ اداکارہ کے مطابق سعودی ایئر لائنز نے ان کے سامان میں شامل ایک سوٹ کیس گم کیا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔ وہ بار بار رابطہ کرنے کے باوجود بھی اپنے سامان کے بارے میں نہیں جان سکیں۔ انہوں نے یہ ٹویٹ اس لیے کیا ہے تاکہ اس حوالے سے حکام کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

 انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی ٹیگ کیا۔