ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے

Multan test,Pakistani team,Runs,English team,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے۔

کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق صفر عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین سٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔

 قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔