دلہا کا شادی پر دلہن کو گدھے کا تحفہ

file photo
کیپشن: file photo
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر نئے شادی شدہ جوڑے کی تصاویر وائرل ، گدھے کے علاوہ ہاتھی کے ساتھ بھی عروسی جوڑے میں فوٹوشوٹ ہوا ۔

جانوروں سے محبت کی انوکھی مثال قائم کی کراچی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر اور اینیمل لوور اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ وجیہہ جاوید خان جو پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں۔ ان کی شادی کی انوکھی تقریب ہوئی۔

شادی ہوئی تو عروسی ملبوسات زیب تن کیے اس جوڑے نے کراچی زو کی ہاتھی (ملکہ) کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا ۔

بات یہی نہیں رہی بلکہ ولیمے کی تقریب میں دلہا اذلان نے اپنی اہلیہ وجیہہ کو ایسا تحفہ دیا کہ جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ اذلان نے وجیہہ کو تحفے میں گدھے کا بچہ دیا ۔ اور جواز بتایا کہ گدھا محنتی ترین جانور ہے ۔

اذالان جو خود بھی یوٹیوبر ہیں اور ان کی اہلیہ وجیہہ جو انسٹاگرام پر ڈیجیٹل کونٹینٹ تیار کرتیں ہیں ۔ یوں جانوروں کے ساتھ کیے جانے والا یہ اس جوڑے کا یہ فوٹوشوٹ نے ان کی شادی کی تقریب کو کچھ منفرد بنا دیا ۔ یہ برائیڈل فوٹوشوٹ انٹرنیٹ پر مشہور ہوگیا ۔