ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلی میل کی معافی پر شہباز شریف کا ردعمل آ گیا

ڈیلی میل کی معافی پر شہباز شریف کا ردعمل آ گیا
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آ گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تین سال تک عمران خان اور ان کے حواری میری کردار کشی کے لئے ہر حد تک گئے۔ مجھے رسوا کرنے کیلئے انہیں یہ بھی خیال نہ رہا کہ ان کی گھٹیا مہم سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دوست ممالک کے ساتھ  تعلقات خراب ہورہے ہیں۔ بے گناہی ثابت ہونے پر انکساری کے ساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوتا ہوں۔خیال رہے کہ برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔

ڈیلی میل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔نیب نے شہبازشریف پربرطانوی امداد میں خردبرد کا کبھی الزام نہیں لگایا،ان کے بارے میں خبر پاکستان میں نیب تحقیقات کے حوالے سے دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کے ایک آرٹیکل میں شریف خاندان پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں خرد برد کا الزام لگایا تھا۔