ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید احمد کو اپنی وزارت کا خیال آگیا

 شیخ رشید احمد کو اپنی وزارت کا خیال آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید  احمد  :اپوزیشن کو بیان بازی سے  رگیدنے والے شیخ رشید احمد کو اپنی وزارت کا خیال آگیا ۔

سٹی فورٹی ٹو پر ریلوے کو پہلے پانچ ماہ میں 11ارب روپے سے زائد خسارے کی خبر چلنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید متحرک ہوگئے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے جولائی تا نومبر آمدنی اور خسارے کی رپورٹ طلب کر لی، ہفتے کے روز اعلی سطحی اجلاس میں تمام ڈویژنوں سے مسافر اور مال گاڑیوں کی ماہانہ آمدنی طلب کی گئی ہے۔
 
وزیر ریلوے شیخ رشید  احمد نے تمام ڈویژنوں سے جولائی تا نومبر تک آمدنی اور خسارے کی مسافر اور مال گاڑیوں کی ماہانہ آمدنی طلب کر لی ہے، ٹرینوں کی آمد و رفت اور تاخیر کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ہفتے کے اجلاس میں تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے ہونے والی ڈویلپمنٹ بھی پیش کی جائے۔

ورکشاپ میں کیمرے اور بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب بارے رپورٹ بھی طلب کر لی گی، سی بی آئی سسٹم منصوبے کے حوالے ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بھی پیش کرنے اور ٹرین کے ذریعے گندم کی ترسیل کے حوالے سے اقدامات بارے رپورٹ طلب کر لی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer