سٹی 42 : بالی ووڈ جو کبھی خوبصورت چہروں،خانز،کپور ز کی اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھتا تھا اب اداکاروں اور اداکارائوں کی خودکشیوں کے حوالے سے مقبولیت حاصل کررہا ہے،ایک اور خوبرو اداکارہ نے خود کشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ چترا کمراج، جسے چتو وی جے کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا، آج صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، وہ شوٹنگ کے بعد ہی اپنے ہوٹل روم واپس پہنچی تھیں۔بعد ازاں ان کی ٹیم نے جب ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جس پر انہیں ہوٹل کا رخ کرنا پڑا، جہاں ان کی لاش پائی گئی۔
پولیس نے ان کی موت کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہیں۔جون میڈیا مینیجر نامی سوشل میڈیا اکائو نٹ سے بھی اداکارہ چتارہ کی موت کی تصدیق کی گئی۔ شوبز سے وابستہ دیگر افراد نے بھی اداکارہ کی اچانک موت کو صدمہ قرار دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔
خیال رہے چتارہ تامل ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تھی جنہیں ’ پانڈین سٹورز‘ نامی شو سے مقبولیت حاصل ہوئی جس کی وجہ سے انہیں اس نام سے بھی پکارا جاتا تھا جب کہ وہ حال ہی میں ان کی ایک بزنس مین سے منگنی ہوئی تھی اور چند ماہ میں وہ شادی کرنے والی تھیں۔