ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن اراکین استعفے دیں، ہم ضمنی الیکشن کرا دیں گے: عمران خان

 اپوزیشن اراکین استعفے دیں، ہم ضمنی الیکشن کرا دیں گے: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او اور کرپشن کے سوا اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں،آج نیب کو ختم کر دیں اپوزیشن اسمبلیوں میں آکر بیٹھ جائے گی، تحریک ختم ہو جائے گی، کچھ ملک نہیں چاہتے پاکستان مضبوط ہو، ہوسکتا ہے یہ ملک اپوزیشن کے پیچھے ہوں، اپوزیشن استعفیٰ دے گی تو ضمنی انتخابات کرادیں گے، بتا دینا چاہتا ہوں جیت میری ہی ہوگی۔

سینئر کالم نگاروں اور ایڈیٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ اگر اپوزیشن اراکین استعفیٰ دیں گے تو ہم ضمنی انتخابات کرادیں گے، اپوزیشن کی جانب سے جس جس حلقے کے رکن استعفیٰ دے گا، وہاں دوبارہ الیکشن کرائیں گے۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں ہم لاک ڈاؤن کرکے پورا ملک بند نہیں کرسکتے، تمام تعلیمی ادارے بند کیے ہیں دینی مدارس کیلئے بھی یہی پالیسی ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، ۔

 وزیر اعظم سے سوال کیاکہ اپوزیشن پر اعتماد کیوں ہے؟ جس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں اور جیت میری ہی ہوگی، ہوسکتا ہے کچھ ملک اپوزیشن کے پیچھے ہوں کیونکہ کچھ ملک ایسے ہیں جو کبھی نہیں چاہتے کہ پاکستان تگڑا ہو۔

 انہوں نے کہاکہ بار ی باری تمام مسلمان ملکوں کو کمزور کر نے والوں کی نظر اب پاکستان پر بھی ہے، سب کچھ پلاننگ سے ہو رہا ہے، فوج نے ہمیشہ حکومت کی مدد کی ہے اور سول ملٹری تعلقات بہت اچھے ہیں، ہم ایک پیج پر ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں کورونا کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، سینٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کروا سکتے ہیں، اپوزیشن کی مکمل کوشش ہے کہ ملک میں انتشار پھیلے اور ہم ٹریپ میں نہیں آئیں گے، ہم نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت نہیں دی لیکن اپوزیشن کو روکا بھی نہیں۔

 انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے گزشتہ روز سب سے زیادہ 89 اموات ہوئی ہیں اور کورونا مسلسل بڑھ رہا ہے، عام آدمی بھی کورونا کو سیریس نہیں لے رہا ہے اور اپوزیشن بھی سیریس نہیں لے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر واضح کیا کہ این آراو اور کرپشن کیسز کے علاوہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ ہر معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer