(زین مدنی) ماضی کی سٹیج، ٹی وی کی اداکارہ صنم نازی انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
ماضی کی سٹیج ٹی وی اور فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ صنم نازی ساٹھ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔صنم نازی نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں سمیت ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا۔ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں اور ایک عرصہ سے شوبز سے بھی کنارہ کش تھیں۔صنم نازی کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ منصورہ میں کل ادا کی جائے گی۔