ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت ایک بار پھر مہنگا، شہری پریشان

برائلر گوشت ایک بار پھر مہنگا، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر میں برائلر کی قیمت میں چار روپے فی کلوگرام کا اضافہ، مرغی کے گوشت کی قیمت ایک سو نوے روپے فی کلوگرام ہو گئی، صارفین نے برائلر کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز برائلر گوشت چار روپے فی کلوگرام مہنگا ہوکر ایک سو نوے روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو نے لگا۔ فارمی انڈے بھی ایک روپے فی درجن مہنگے ہوکر ایک سو سولہ روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے۔ اس لئے عام عوام برائلر کا استعمال کرتی ہے۔ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔